مہر خبـررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جنوب لبنان میں متعدد بار لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے علاقوں شبعا ، العرقوب ، النبطیہ اور التفاح میں کئی بار لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا۔ اسرائیل کا یہ اقدام عالمی قوانین کی صرح خلاف ورزی ہے۔
اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جنوب لبنان میں متعدد بار لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔
News ID 1881385
آپ کا تبصرہ